counter easy hit

پاکستانی قونصلیٹ آف برمنگھم نئی بلڈنگ کی افتتاحی تقریب میں پاکستان ہائی کمشنر اور دیگر کی بھرپور شرکت

Birmingham Building Opening Ceremony

Birmingham Building Opening Ceremony

برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) 14 اگست آزادی کی صبح کا آغازپا کستان قونصلیٹ میں قونصل سید احمد معروف کی زیر قیادت پرچم کشائی کی مختصر سی تقریب سے کیا گیا۔ اس موقع پر دیگر معززمہمانان گرامی لارڈ لفٹینیٹ ویسٹ مڈلینڈز پا ئول سبا پتی سی بی ای ، ڈپٹی لارڈ میئر آف برمنگھم کونسلر شفیق شاہ ، سابق لارڈ میئر آف برمنگھم خواجہ محمود حسین ، کونسلر محمدافضل ، کونسلر محمد اخلا ق ، کونسلر محمد ادریس ، کونسلر بشارت داد ، کونسلر ذاکر اللہ ، کونسلر محمد فاضل ، مولانا محمد بوستان قا دری ، صاحبزادہ محمد رفیق چشتی ، عبید اللہ خان اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ با رکلیز بزنس اینڈ انٹرنیشنل ٹریڈ ،کونسلر اللہ دتہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر قونصل سید احمد معروف نے شرکاء محفل کو صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم اسلامی جمہو ریہ پاکستان میا ں محمد نواز شریف کے پیغامات پڑھ کر سنا ئے ملک پاکستان کی تعمیر و ترقی، امن و امان اور خوشحالی کیلیے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔ دریں اثنا ء پاکستان ہا ئی کمشنر برطانیہ سید ابن عباس نے برطانیہ بھر اور گردو نوا ح سے آئے ہو ئے ممبران برطانوی پارلیمینٹ ، ممبر ہا ئوس آف لارڈز ،ممبران سٹی کونسل ،سیاسی ، سماجی ، کا روباری ، صحافتی ، پولیس آفیسرز و دیگر اہم شخصیات کے ہمراہ قونصلیٹ آف برمنگھم کی نئی بلڈ نگ کا با قا عدہ افتتاح کرتے ہو ئے تمام شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا۔

اس موقع پر جشن آزادی کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہو ئے پاکستان ہائی کمشنر برطانیہ سید ابن عباس نے کہاکہ پاکستان اقتصادی ، معاشی اور سیاسی سطح پر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ وزیر اعظم اسلامی جمہو ریہ پاکستان ، مسلح افواج اور دیگر قومی ادارے ملک کو ترقی کی طرف لیکر جا رہے ہیں کراچی کی روشنیا ں بحال ہو گئی ہیں ، بلوچستان میں امن پیکج سے بہتری کے اثرات مرتب ہو ئے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ ہمیں اس یقین کو بیدار رکھنے کی ضرورت ہے کہ ہمارا ملک حالت جنگ سے با ہر نکل آیا ہے آج بیرونی سرمائیہ کا ر وہاں انویسٹمنٹ کے لیے پر اطمینان دکھا ئی دیتے ہیں۔

انہو ں نے کہاکہ ہما رے قریبی ہمسائیہ اور بہترین دوست چائنہ کے ساتھ معاشی معا ہدوں کی بدولت ماحول مزیدساز گار ہوتا جا رہا ہے۔ انہو ں نے کاکہ وہ وقت دور نہیں کہ جب ہما را ملک براعظم ایشیاء کا کا روبا ری اعتبار سے دل بن جا ئے گا اور تا رکین وطن واپس اپنے وطن عزیز کی طرف ہجرت کرکے لوٹ آئیںگے۔ انہو ں نے کہاکہ برطانیہ کے ساتھ پاکستان کے بہترین تعلقات ہیں اور کمیونٹی کے مثبت کردار کی بد ولت مزید بہتری کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ ہمیں اس ملک اور اس معاشرے میں رہتے ہوئے اپنی مذہبی اقدار اور روایات کو برقرار رکھتے ہو ئے اپنے آپ کو یہاں کا ایک اچھا شہری ثا بت کرنا ہے ۔ انہو ںنے کہاکہ ہما رے بزرگوں نے یہا ں انتہا ئی نامساعد حالا ت میں محنت و مشقت سے اپنے آپ کو مستحکم کیا ہما ری نوجوان نسل جو قوم کے معمار کی حیثیت رکھتی ہے ان کے پاس اس قدر سہولیا ت اور بہتر راستے موجود ہیں کہ وہ کم وقت میں زیادہ بہتر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ ہمارا مذہب اور معا شرہ خواتین کو جو حقوق دیتا ہے ان سے انہیں محروم نہیں رکھنا چا ہیے ۔ انہو ں نے کہاکہ آنے والی نسلوں کو سنوارنے اور انہیں راہ راست پر رکھنے میں ہما ری خواتین کا قلیدی کردار ہے۔

انہو ں نے کہاکہ کشمیری بہن بھا ئیو ں کی لا زوال اور بے مثال قربانیوں کو کبھی بھی بھلایا نہیں جا سکتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھا ئیو ں کے کندھے سے کندھا ملا کر ہمیشہ ساتھ دیتے رہیں گے ۔ انہو ں نے کہا کہ حالیہ ستمبر میں نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت اور کمیونٹی کی بہتری کے لیے پاکستانی سفارتخانے کی زیر سرپرستی کونصل کنونشن کا آغاز کیا جا ئے گا ۔ انہو ں نے کہا کہ ہمیں ماضی کی تلخیوں سے سبق سیکھتے ہو ئے مستقبل کے لیے خود کو بہتر طور پر پیش کرنا ہو گا ۔ انہو ں نے کہاکہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور انکے رفقاء کار تارکین وطن کو درپیش مسائل سے ہمہ وقت باخبر ہیں اور کمیونٹی کو ریلیف پہنچا نے کیلیے کوشاں ہیں اس کی زندہ مثال برمنگھم قونصلیٹ آفس کی نئی خوبصورت اور جدید تقاضوں کو پورا کرنے والی بلڈنگ ہے اس حوالہ سے برمنگھم سٹی کونسل اور قونصل سید احمد معروف کا نمایا ں کردار رہا ہے۔

انہو ں نے کہاکہ نا درا اور پاسپورٹ کے حوالہ سے کمیونٹی کو درپیش تمام تر مسائل کا ازالہ کیا جا ئے گا۔ ایم پی خالد محمود نے کہا کہ کمیونٹی مسائل کے خاتمہ اوربہتری کیلیے ہم سب کو مل کر مثبت اقدامات اٹھا نے ہونگے ۔ ایم پی شبانہ محمود نے کہاکہ بلا شبہ برطانیہ کی شہریت حاصل کرنے کے باوجود بھی اپنی ہوم کنٹری کی اہمیت و حیثیت کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ ایم پی ناز شاہ نے کہا کہ کمیونٹی مسائل کو مد نظر رکھتے ہو ئے نیو قونصلیٹ بلڈنگ کا قیام قابل ستائش ہے ۔ بیرونس مبارک سی بی ای نے کہاکہ کمیونٹی کی ڈویلپمنٹ اور فلا ح و بہبود کے لیے مرد و خواتین کو مل کر خدما ت سرانجام دینا ہو نگی ۔ ڈپٹی لارڈ میئر آف برمنگھم کونسلر شفیق شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان تصور اقبال اور قائد اعظم محمدعلی جناح کی محنت و مشقت کا نتیجہ ہے اسے اسلاف کے دیے ہو ئے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہی سنوارا جا سکتا ہے۔

لیڈر آف کونسل ایلبرٹ بور نے کہاکہ کمیونٹی کی بہتری اور انہیں ریلیف پہنچا نے کے لیے مل جل کر کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ اس موقع پرڈپٹی لارڈ میئر پیٹر براء کونسلر ناظم خان، صدر کشمیر کنسرن برطانیہ کونسلر افتخار احمد چو ہدری ، کونسلر عنصر علی خان، ٹی وی اینکر پرسن طلعت حسین ، کونسلر طا ہر علی ، کونسلر حبیب الر حمن ،کونسلر محمد وسیم ، کونسلر ناظم افتخار چو ہدری ،منیر احمد پریس ڈیپارٹمنٹ پاکستان ہائی کمیشن، ساجد یونس پولیس اینڈ کرائم کمشنر ویسٹ مڈلینڈز ، مشتاق خان پریذیڈنٹ برمنگھم لا ء سو سائٹی ، طارق داد ، ساجد یوسف، مولانا الطاف حسین ، چو ہدری محمد عظیم ،راجہ سلیم اختر ، چیئر پر سن بنا ت المسلمین برطانیہ سمیرا فرخ، وائس چیئر پرسن بنا ت المسلمین برطانیہ انیلہ اسد ، ریحانہ شاہین ، بیرسٹر عبد القیوم چو ہدری ، پروفیسر احسان الحق، زاہد چو ہدری چیئر مین برٹش پاکستانی پروفیشنل کونسل برطانیہ ، سید تصور حسین نقوی ، ڈپٹی لارڈ لفٹینیٹ ویسٹ مڈلینڈ، ایگزیکٹو ڈائر یکٹر آف کوئین الزبتھ ہسپتال کیون بولگر ، ڈائر یکٹر آف کمیونکیشن کوئین الزبتھ ہسپتال فیونا الیگزینڈر ، ڈا کٹر جا وید کیا نی ڈپٹی میڈیکل ڈا ئریکٹر کوئین الزبتھ ہسپتال ، عرفان بٹ ، اظہر محمود ، جا وید وزیری ، میر مسعود ، سدرہ اشرف ، صائمہ ہا رون، پاسٹر اجمل چغتائی ، غلام شبیر ، محمد غضنفر اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔