counter easy hit

سوشل میڈیا کیلئے عمر کی حد مقرر کرنے پر غور

Consider social media age limit

Consider social media age limit

سوشل میڈیا کے استعمال کے باعث نوجوانوں کی توجہ تعلیم کے بجائے گیمز اور فضول مصروفیت کی طرف بڑھ رہی ہے۔ کیا 16 سال سے کم عمر بچے اپنے والدین کی اجازت کے بغیر سوشل میڈیا اور مسیجنگ سروس کا استعمال کر سکیں گے؟۔
برسلز: (ویب ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کے رکن ممالک کے درمیان سوشل میڈیا کے استعمال کے لیے عمر کی حد متعین کرنے پر اتفاق نہیں ہو سکا ہے۔ یورپی یونین میں تجویز پیش کی گئی تھی کہ سوشل میڈیا کے استعمال کے باعث نوجوانوں کی توجہ تعلیم کے بجائے گیمز اور فضول مصروفیت کی طرف بڑھ رہی ہے اس لئے اس کے استعمال کیلئے عمر کی حد متعین کی جائے۔ یورپی یونین کی پارلیمنٹ کی سول آزادی اور داخلی امورپر بنائی گئی کمیٹی میں ایک تجویز پیش کی گئی تھی کہ 16 سال سے کم عمر بچوں کو اپنے والدین کی اجازت کے بغیر سوشل میڈیا اور مسیجنگ سروس استعمال کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔ یورپی یونین کے کچھ رکن ملک اس حد کو 18 برس تک لے جانا چاہتے تھے۔ سوشل میڈیا کمپنیوں کی جانب سے اس تجویز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق یورپی یونین کے ممبر ممالک کے درمیان سوشل میڈیا کے استعمال کیلئے عمر کی حد مقرر کرنے پر اتفاق نہیں ہو سکا ہے۔