کراچی: نوبیاہتا جوڑی سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی پر پاکستانی فنکار بھی بے انتہا خوش ہیں اور دونوں کیلئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔

اداکارہ ماورا حسین نے بھی سونم اور آنند کے استقبالیے کی ایک خوبصورت تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی اوردونوں کو زندگی بھر خوش رہنے کی دعا دیتے ہوئے مبارکباد دی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سونم کپور اور آنندآہوجاکے استقبالیے کی تقریب میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور سلمان خان نےنہ صرف خوب ہلہ گلہ کیابلکہ ایک ساتھ گانا گاکر اور رقص کرکے شرکا کی خوب توجہ حاصل کی دونوں کئی برسوں بعد کسی تقریب میں اتنےاچھے موڈ میں نظر آئےاور میڈیا میں سونم آہوجا سے زیادہ شاہ رخ سلمان چھائے رہے۔








