counter easy hit

لندن کا میئر منتخب ہونے پر صادق خان کو مبارک باد ، صدر ورلڈ ڈیموکریٹک فورم فرانس میاں امجد

Mian Amjad & Sadiq Khan

Mian Amjad & Sadiq Khan

پیرس (عمیر بیگ ) ورلڈ ڈیموکریٹک فورم فرانس کے صدر میاں امجد نے لندن کا میئر منتخب ہونے پر صادق خان کو مبارک باد دی ہے ۔انہوں نے کہاکہ صادق خان کی کامیابی سے خود لیبر پارٹی کو بہتر قیادت آگے لانے کا موقع ملے گا، میاں امجد نے بیان میں صادق خان کو لندن کا میئر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ان سے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ دیگر کمیونٹیز کے ساتھ ساتھ مسلم کمیونٹی اور دیگراقلیتوں اور انکے حقوق کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے اور تمام لندن کے باسیوں کے مفادات کی جدوجہد پرعزم ہو کر جاری رکھیں گے،انہوں نے کہاکہ غلط فہمیوں کے خاتمہ کیلئے امید ہے صادق خان مغرب اور اسلام کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے، میاں امجد نے صادق خان کے والدین کو بھی اس” اعزاز“ پر مبارکباد دی ہے۔