counter easy hit

امریکا میں پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت پر پابندی کی تصدیق

ایک اعلیٰ امریکی اہلکار نے امریکہ میں تعینات پاکستانی سفارت کاروں کی بلااجازت نقل و حرکت محدود کرنے کی تصدیق کردی۔

Confirm ban on Pakistani diplomats' movements in the USامریکہ کے معاون نائب وزیرِ خارجہ برائے سیاسی امور تھامس شینن نےکہا ہے کہ امریکہ نے یہ پابندی پاکستان کی جانب سے امریکی سفارت کاروں کی بلا اجازت نقل و حرکت پر عائد پابندی کے جواب میں لگائی ہے۔

وائس آف امریکہ کی ازبک سروس کو دیے جانے والے ایک انٹرویو میں امریکی نائب وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ سفارت کاری میں اس طرح کے اقدامات معمول کی بات ہیں۔

امریکا میں پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت پر پابندی کی تصدیق

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں تعینات امریکی سفارت کاروں کو اپنے مقام سےدور سفر کرنے سے قبل پاکستان کی حکومت کو مطلع کرنا پڑتا ہے جس کے جواب میں امریکہ نے بھی اپنے ہاں تعینات پاکستانی سفارت کاروں کا اس کا پابند کیا ہے کہ وہ بغیر بتائے سفر نہ کریں۔

اس سے قبل امریکی محکمہٴ خارجہ کے ایک اہل کار نے کہا تھا کہ ’’امریکہ میں پاکستانی سفارت کاروں کے سفر پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے‘‘۔

یہ خبریں ایسے وقت میں سامنے آرہی ہیں جب افغانستان میں لڑائی کے معاملے پر پاکستان اور امریکہ کے مابین تناؤ بڑھا ہوا ہے۔