counter easy hit

تشویشناک خبر : ملک کے بڑے شہر میں صحافی کو دن دھاڑے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

پشاور (ویب ڈیسک) پشاور میں موٹرسائیکل سوار حملہ آوروں کی فائرنگ سے نجی ٹی وی کے رپورٹر نورالحسن جاں بحق اور ڈرائیور زخمی ہوگیا، خیبر یونین آف جرنلسٹس نے واقعے کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر نور الحسن گاڑی میں پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کیلئے جا رہے تھے کہ رِنگ روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے اُن کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈرائیور زخمی ہوا۔ آئی جی پولیس صلاح الدین محسود نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ سی سی پی او قاضی جمیل الرحمان نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور مقتول صحافی کی گاڑی کا معائنہ کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں نے نائن ایم ایم پستول سے فائرنگ کی، مزید تحقیقات کررہے ہیں۔ خیبر یونین آف جرنلسٹس نے صحافی نورالحسن کے قتل کی شدید مذمت کی ہے اور آج احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ نجی ٹی وی نیوز چینل سے گفتگو میں مقتول صحافی کے بھائی محمود خان نے کہا کہ ان کی کسی کے ساتھ ذاتی دشمنی نہیں، صحافیوں کے چُھپے دشمن بھی ہوتے ہیں ۔ نورالحسن کے قتل کے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی پشاور میں نوشہرہ کے سینیئر صحافی نورالحسن کے قتل کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج نجی ٹی وی کو موصول ہو ئی۔ ویڈیو میں واضح طور دیکھا یا گیا کہ دو موٹر سائیکل سوار رنگ روڈ پر صحافی نورالحسن کی گاڑی کے پیچھے سے آکر اُن کے سامنے رُک جاتے ہیں اور پستول سے 8 فائر کرتے ہیں۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور حیات آباد کی جانب فرار ہوتے نظرآ رہے ہیں۔ ایک حملہ آور نے چادر اوڑھ رکھی ہے