کراچی: پاکستان میں کچھ عرصہ قبل گاڑیوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا تاہم اب موٹر سائیکل خریدنے کے شوقین افراد کیلئے بھی تشویشناک خبر آگئی ہے کیونکہ یاماہا اور اٹلس ہونڈا نے بھی اپنی بائیکس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
اٹلس ہونڈا نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں دو ہزار جبکہ یاماہا نے پانچ ہزار روپے اضافہ کر دیا ہے، قیمتوں میں اضافے کے فیصلہ روپے کی قدر میں کمی کے پیش نظر کیا گیا ہے تاہم یہ اعداد و شمار موٹر سائیکلیں بیچنے والے ڈیلرز کو فراہم کی جانب سے والی فہرست سے حاصل کیے گئے ہیں ۔ چار ہزار روپے قیمت میں اضافے کے بعد یاماہا وائے بی 125 زیڈ کی قیمت ایک لاکھ 23 ہزار پانچ سو روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 27ہزار پانچ سو روپے ہو گئی ہے جبکہ یاماہا وائے بی آر 125 جی کی قیمت میں پانچ ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے اور اب اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 44ہزار پانچ سو سے بڑھ کر ایک لاکھ 49ہزار پانچ سو روپے ہو گئی ہے۔ یاماہا وائے بی آر 125 کی قیمت ایک لاکھ 39ہزار پانچ سو سے بڑھا کر ایک لاکھ 44ہزار پانچ سو روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب اٹلس ہونڈا نے سی بی 150 ایف ماڈل کی قیمت میں دو ہزار روپے اضافہ کیا ہے جس کی قیمت ایک لاکھ 89ہزار نو سو سے بڑھا کر ایک لاکھ 91ہزار نو سو کر دی گئی ہے، سی ڈی 70 کی قیمت میں چھ سو روپے اضافہ کیا گیا ہے اور اس کی قیمت 69ہزار نو سو سے بڑھ کر 70ہزار پانچ سو روپے ہو گئی ہے، سی ڈی 70 ڈریم 73ہزار 900 سے مہنگی ہو کر 74ہزار500روپے ہو گئی ہے،پرائڈر کی نئی قیمت 96 ہزار پانچ سو روپے ہے۔ اٹلس ہونڈا کی معرو ف موٹر سائیکل سی جی 125 کی قیمت ایک لاکھ 15ہزار 900 روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ 16ہزار پانچ سو روپے کر دی گئی ہے۔ ہنڈا کی جانب سے سی بی 125 ایف ، سی بی 12 ایف کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے ۔