counter easy hit

11 اکتوبر کو کشمیر کنسرن کا آل پارٹیز کشمیر کانفرنس کا اعلان

Press Conference

Press Conference

برمنگھم (ایس ایم عرفان طا ہر سے) 11 اکتوبر کو کشمیر کنسرن کا آل پارٹیز کشمیر کانفرنس کا اعلان پاک بھارت مزاکرات میں تعطل کا خاتمہ کیا جائے کانفرنس کا اعلامیہ جاری تفصیلات کے مطابق کشمیر کنسرن برطانیہ کے صدر افتخار احمد چوہدری نے جنرل سیکرٹری ساجد یوسف اور چوہدری خادم حسین کے ہمراہ مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے گذشتہ طویل عرصہ سے مزاکرات میں تعطل انتہائی نقصان دہ بات ہے۔

انہو ں نے کہاکہ موقع کی نزاکت کو جا نتے ہو ئے تمام سیاسی و مذہبی پارٹیز جن میں پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر ، پاکستان مسلم لیگ (ن) آذادکشمیر ، پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر ، جما عت اسلامی ، پاکستان عوامی تحریک ، جمو ں و کشمیر لبریشن فرنٹ ، محاذ را ئے شماری اور دیگر جما عتیں شامل ہیں کو اکٹھا کر کے اس جمو د کو توڑنے کے لیے نہ صرف مثبت لائحہ عمل اختیار کیا جا ئے گا بلکہ مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے برطانیہ اور یو رپ بھر میں کلیدی کردار ادا کرنے کی والی چند نما ئندہ تنظیموں کے اشتراک سے ایک متفقہ دستاویز بھی تیار کی جا ئے گا جس میں غیر مشروط انداز میں کشمیریوں کے ایک ہی نقطہ اتحاد حق خودارادیت پر زور دیا جا ئے گا۔

انہو ں نے کہاکہ تمام جما عتوں کے نظریاتی اختلا فات اپنی جگہ لیکن اس مسئلہ کو پیچیدہ اور مزید خراب ہو نے سے بچانے کے لیے ہمیں وقت کے تقاضوں کے مطابق ہی عملی اقدامات اٹھا نے ہونگے ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ تمام سیاسی و مذہبی جما عتیں ذاتی اختلافات کو بالا طاق رکھتے ہو ئے کشمیری قوم کے حق خود ارادیت کی بھرپور تا ئید و حما یت کریں تا کہ سکاٹ لینڈ ریفرنڈم کی طرح کشمیریوں کو بھی انکی فطری آزادی کا حق حاصل ہو سکے۔