counter easy hit

کراچی سے قومی اسمبلی کے نتائج مکمل، پی پی پی اور ایم کیو ایم کو اپ سیٹ شکستیں …..!!!

کراچی سے قومی اسمبلی کے نتائج مکمل، پی پی پی اور ایم کیو ایم کو اپ سیٹ شکستیں …..!!!

کراچی: پاکستان کی قومی اسمبلی کی تمام 21 نشستوں کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج آگئے جن کے مطابق 14 نشستوں پر تحریک انصاف، 4 پر ایم کیو ایم جبکہ پیپلز پارٹی 3 نشستیں ہی حاصل کرسکی۔

شہر قائد کے انتخابی دنگل میں سات سیاسی جماعتوں کے سربراہ الیکشن لڑ رہے تھے جن میں سے صرف عمران خان اور خالد مقبول صدیقی ہی کامیاب ہوپائے۔

تحریک انصاف نے شہر سے نہ صرف سب سے زیادہ نشستیں جیتیں بلکہ ایم کیو ایم کو عزیزآباد اور پیپلزپارٹی کو لیاری جیسے سیاسی قلعوں سے محروم کردیا۔

حالیہ انتخابی نتائج اگر کسی کیلئے ڈرؤانا خواب ثابت ہوئے تو وہ پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال ہیں۔

الیکشن سے قبل مصطفیٰ کمال دعویٰ تھا کہ سندھ کا وزیراعلیٰ پی ایس پی سے ہوگا تاہم ان کی پارٹی ایک بھی نشست پر کامیاب نہ ہوسکی۔

خود مصطفیٰ کمال نے کراچی میں قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی ایک نشست پر قسمت آزمائی مگر تینوں پر عبرتناک شکست کھائی۔

ایک اور دلچسپ بات یہ کہ بلاول بھٹو اور فاروق ستار تحریک انصاف ہی سے نہیں تحریک لبیک سے بھی ہار ے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

کراچی کی قومی اسمبلی کے تمام حلقوں کے نتائج مندرجہ ذیل ہیں

این اے 236 کراچی

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 236 کراچی ملیر 1 سے پیپلز پارٹی کے جام عبدالکریم 66623 ووٹ لےکر جیت گئے جبکہ پی ٹی آئی امیدوار مسرور علی 26456 لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قادر بخش 9839 ووٹ حاصل کرسکے۔

این اے 237 کراچی

این اے237 سے تحریک انصاف کے جمیل احمد 33289 ووٹ لیکر کامیاب رہے جب کہ پیپلز پارٹی کے عبدالحیکم بلوچ 31907 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 238 کراچی

این اے 238 پر پیپلز پارٹی کے آغا رفیق اللہ 29598 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جب کہ پاکستان راہ حق پارٹی کے حافظ اورنگزیب 19463 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 239 کراچی

کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 239 کورنگی کے غیرحتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے محمد اکرم 69147 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے ہیں جب کہ ایم کیو ایم کے خواجہ سہیل منصور 68811 ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے۔

تحریک انصاف کے محمد اکرم صرف 336 ووٹوں سے کامیاب ہوئے جب کہ تحریک لبیک پاکستان کے زمان علی جعفری 30109 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

این اے 240 کراچی

این اے 240 کراچی پر ایم کیو ایم کے اقبال محمد علی 61165 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جب کہ ٹی ایل پی کے محمد آصف 30535 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 241 کراچی

کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 241 پر پی ٹی آئی کے فہیم خان 26706 ووٹ لے کر کامیاب رہے جب کہ ایم کیو ایم پاکستان کے معین عامر 23873 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 242 کراچی

این اے 242 کے مکمل نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار سیف الرحمان محسود 27333 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ پیپلزپارٹی کے محمد اقبال 11823ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 243 کراچی ایسٹ 2

این اے 243 کراچی ایسٹ 2 کے غیرحتمی، غیرسرکاری مکمل نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان 91358 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کے علی رضا عابدی 24082 ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 244 کراچی ایسٹ 3

این اے 244 کراچی ایسٹ 3 کے غیرحتمی، غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے علی حیدر زیدی 69475 ووٹ لے کر کامیاب رہے-

این اے 245 کراچی

این اے 245 کراچی ایسٹ 4 کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین 56،615 ووٹ لے کر کامیاب-

این اے 246 کراچی

کراچی کے علاقے لیاری سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 246 کراچی سے تحریک انصاف کے امیدوار شکور شاد نے شکست دی۔

تحریک انصاف کے شکور شاد 52750 لیکر کامیاب قرار پائے-

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اپنے گڑھ لیاری سے 39325 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔

این اے 247 کراچی

قومی اسمبلی کے حلقے این اے247 کراچی جنوبی سے تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی 91020 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے ہیں-

این اے 248 کراچی غربی

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 248 سے پیپلز پارٹی کے عبدالقادر پٹیل 35124 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے-

این اے 249 کراچی

این اے 249 کراچی ویسٹ 2 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے فیصل واوڈا 35344 ووٹوں سے کامیاب رہے-

این اے 250 کراچی

این اے 250 کراچی سے تحریک انصاف کے عطاء اللہ نے 36049 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی-

این اے 251 کراچی غربی

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 251 کراچی غربی سے ایم کیو ایم پاکستان کے امین الحق 56888 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے-

این اے 252 کراچی

تحریک انصاف کے آفتاب جہانگیر 21065 ووٹ لے کر فاتح رہے-

این اے 253 کراچی

این اے 253 کراچی سینٹرل ون سے ایم کیو ایم پاکستان کے اسامہ قادری 52426 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے-

این اے 254 کراچی

کراچی کے علاقے عزیز آباد سے ایم کیو ایم کے امیدوار شیخ صلاح الدین کو تحریک انصاف کے محمد اسلم نے شکست دے دی ہے۔

تحریک انصاف کے امیدوار محمد اسلم نے 75702 ووٹ حاصل کیے۔

این اے 255 کراچی

این اے255 سے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کامیاب رہے، انہوں نے 59807 ووٹ لیے-

این اے 256 کراچی

قومی اسمبلی کے اس حلقے پر پی ٹی آئی کے نجیب ہارون 89850 ووٹ لیکر کامیاب رہے -!!!