counter easy hit

پنجاب حکومت گرانے کی تمام تیاریاں مکمل

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ق کے حکومت سے اختلافات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں ، پنجاب میں ق لیگ حکومت سے سخت نالاں ہے اور اب خبر یہ ہے کہ پیپلز پارٹی نے ق لیگ کو پنجاب میں حکومت بنانے کا مشورہ دے دیا ہے ، جس کیلئے اب ق لیگ نے بھی غور شروع کر دیا ہے ، حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق نے حکومت سے تحفظات کا اظہار کر دیا ہے ،، اپوزیشن جماعتوں نے دونوں جماعتوں میں دوریاں بڑھانے کی ٹھان لی اور دونوں جماعتوں کے مابین ان دوریوں کا بھرپور فائدہ اُٹھانے کا فیصلہ بھی کر لیا۔ تفصیلات کےمطابق پیپلز پارٹی نے اس تمام تر صورتحال سے فائدہ اُٹھانے کے لیے مسلم لیگ ق کو حکومت سے علیحدہ ہونے کا مشورہ دے دیا ہے،، پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ق کو پیشکش کی ہے کہ آپ پنجاب کی وزارت اعلیٰ سنبھال لیں ،، ہم اورمسلم لیگ ن آپ کا ساتھ دیں گے،، خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ننے بھی پنجاب کی وزارت اعلیٰ مسلم لیگ ق کو دینے کا عندیہ دیا تھا،، نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ق کی قیادت نے اس پرغور کرنا بھی شروع کر دیا ہے ،ایک طرف جہاں اپوزیشن جماعتیں مسلم لیگ ق کو حکومت سے علیحدہ کرنےکے لیے متحرک ہو گئی ہیں، وہیں دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما بھی اس اتحاد کے حوالے سے نہ صرف متحرک ہو چکے ہیں بلکہ یہ بھی طے کیا جا رہا ہے کہ کس طرح مسلم لیگ ق کے تحفظات اور ناراضگیوں کو دور کیا جا سکتا ہے ،، یاد رہے کہ ق لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان سخت اختلافات سامنے آئے ہیں،