counter easy hit

جیکولین فرنانڈز اداکاری کے بعد پینٹنگ کی بھی مداح نکلیں

Jacqueline Fernandez

Jacqueline Fernandez

ممبئی (یس ڈیسک) جیکولین فرنینڈز دبنگ خان کی اداکاری کے بعد پینٹنگ کی بھی مداح نکلیں ، آنے والے فلم روئے میں رنگوں سے چھیڑ چھاڑ سلمان خان سے متاثر ہو کر ہی کر رہی ہیں۔ کک کی کامیابی نے جیکولین فرنینڈز کو شہرت کی بلندیوں پر تو پہنچایا ہی ہے ، سلمان خان کے اور بھی قریب کر دیا ہے۔

اداکاری کے بعد اب جیکولین دبنگ خان کی پیٹنگ کی بھی مداح ہیں۔ آنے والی فلم ’’روئے‘‘ میں رنگوں سے چھیڑ چھاڑ سلمان خان سے متاثر ہو کر ہی کر رہی ہیں۔ بالی ووڈ میں اپنی کامیابی کا سارا کریڈٹ دبنگ خان کے نام کرنے والی سری لنکن حسینہ ’’روئے ‘‘میں رنبیر کپور کے مدمقابل ڈبل رول میں نظر آئیں گی۔