counter easy hit

مقابلہ حسن نعت مورخہ 24 مئی 2015 منعقد ہو گا

Mahfil Naat

Mahfil Naat

ہالینڈ : سلسلہ عظیمیہ کے زیر سرپرستی اور مراقبہ ہالینڈ کے زیراہتمام مقابلہ حسن نعت ہالینڈ کے شیر دی ہیگ میں مورخہ 24 مئی 2015 بروزاتوار مسجد نورالاسلام کے وسیع وعریض ہال میں زیر صدارت الحاج جاوید عظیمی منعقدہو گا۔

اس محفل کے مہمان خصوصی برسٹر مرزاعبدالرشید ( نور ٹی وی) اور سفارت خانے کے ناظم جناب شعیب سرور صاحب ہونگے۔ اس پروگرام کیلئے فرانس جرمنی ،اٹلی اور سوئیزرلینڈ کے کوارڈی نیٹر ممتاز مذہبی اسکالر جناب سید علی گیلانی، سوئیڈن سے جناب عارف کسنانہ اور آسٹریا سے جناب آفتاب سیفی صاحب ہیں۔