counter easy hit

رحم دل جوڑے نے غریب طالبہ کا 10 لاکھ روپے تعلیمی قرض ادا کر دیا

ہوائی: آسٹریلیا کے ایک رحم دل جوڑے نے ریسٹورینٹ پر کام کرنے والی امریکی طالبہ کو نہ صرف 400 ڈالر ٹپ دی بلکہ اس پر چڑھا ہوا 10 ہزار ڈالر (پاکستانی 10 لاکھ روپے) کا قرض بھی ادا کردیا ہے۔

Compassion couple had paid Rs 10 lakh poor student education loans

Compassion couple had paid Rs 10 lakh poor student education loans

22 سالہ طالبہ ہوائی کے ایک ریسٹورینٹ میں اپنے تعلیمی اخراجات ادا کرنے کےلیے ہفتہ وار 80 گھنٹے کام کررہی ہے تاہم اس کا قرض بہت زیادہ یعنی پاکستانی 10 لاکھ روپے کے برابر تھا۔ سائلا شینڈرا ہوائی کی ایک ہوٹل نوئی تھائی کوزین میں ویٹریس کے طور پر کام کرتی ہے اور 5 اپریل کو ایک آسٹریلوی جوڑا اس کی میز پر آیا ۔ اس جوڑے نے طالبہ سے سوال کئے تو سائلا نے بتایا کہ وہ تعلیمی قرض کی وجہ سے یونیورسٹی نہیں جا پارہی کیونکہ یہاں رہائش بہت مہنگی ہے۔ اس جوڑے نے کھانا ختم کرنے کے بعد بل کے ساتھ 400 ڈالر ٹپ بھی دی اور وہاں سے چلاگیا۔ وہ ان کی سخاوت پر حیران تھی کیونکہ اس سے قبل اسے کبھی اتنی زیادہ ٹپ نہیں ملی تھی۔ لیکن انہوں نے اسے اپنی رہائش کے بارے میں بتایا تھا جو ایک اور قریبی ہوٹل میں تھی۔

اس کے بعد سائلا نے پھولوں کا گلدستہ اور شکریہ کارڈ لیا اور ان کے ہوٹل تک گئی لیکن وہاں ایک اور سرپرائز اس کا منتظر تھا۔ رحم دل جوڑے نے کہا کہ وہ اس پر واجب 10 لاکھ روپے قرض ادا کرسکتے ہیں۔ اس پر سائلا نے کہا کہ وہ تو صرف ان کا شکریہ ادا کرنے آئی تھی کیونکہ انہوں نے 40 ہزار روپے کی ٹپ دی تھی۔ بعد ازاں اس رحم دل آسٹریلوی جوڑنے نے سائلا کا قرض بھی ادا کیا اور اس سے یہ وعدہ بھی کیا ہے کہ جب تک وہ گریجویٹ نہیں ہوجاتی اس وقت تک وہ اس کے تمام تر تعلیمی اخراجات اٹھائیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website