counter easy hit

”میں چوروں سے ایوارڈ نہیں لیتا“لندن میں ایک تقریب کے دوران عابد شیرعلی کو لینے کے دینے پڑگئے، کمیونٹی رہنما نے کھری کھری سنادیں

”میں چوروں سے ایوارڈ نہیں لیتا“لندن میں ایک تقریب کے دوران عابد شیرعلی کو لینے کے دینے پڑگئے، کمیونٹی رہنما نے کھری کھری سنادیں

لندن(ویب ڈیسک)لندن میں ایوارڈز کی تقریب کے دوران کمیونٹی رہنما نے سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی سے ایوارڈ لینے سے انکار کر دیا۔لندن کے مقامی ہوٹل میں ایک نجی اخبار کی طرف سے کمیونٹی ایوارڈز کی تقریب جاری تھی جس میں عابد شیر علی کو ایوارڈز تقسیم کرنے کیلئے مدعو کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق صورتحال اس وقت دلچسپ ہو گئی جب گزشتہ چالیس سال سے کمیونٹی کی خدمت کے کام میں مصروف عطا الرحمن چودھری نامی کمیونٹی رہنما کو ایوارڈ کیلئے بلایا گیا تو انہوں نے ایوارڈ لینے کی بجائے میزبان سے مائیک لے لیا اور عابد شیر علی کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا کہ معذرت کے ساتھ ، میں چوروں سے ایوارڈ نہیں لیتا۔

جس پر ہال حاضرین کے شور اور تالیوں سے گونج اٹھا اور لوگوں نے عابد شیر علی کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی جس پر عابد شیر علی نے اسٹیج سے مختصر خطاب کیا اور اختتام پر نوازشریف زندہ باد کا نعرہ لگایا جس پر حاضرین پھر مشتعل ہو گئے کہ کمیونٹی کے فنکشن کو سیاسی رنگ کیوں دیا۔ہال کے اندر پاکستان تحریک انصاف کے حامی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر عابد شیر علی تقریب ادھوری چھوڑ کر چلے گئے واقعے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ ہم ایک مہذب معاشرے میں رہتے ہیں ہمیں ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کی بجائے پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے کام کرنا چاہئیے۔

لندن کے مقامی ہوٹل میں ایک نجی اخبار کی طرف سے کمیونٹی ایوارڈز کی تقریب جاری تھی جس میں عابد شیر علی کو ایوارڈز تقسیم کرنے کیلئے مدعو کیا گیا۔

صورتحال اس وقت دلچسپ ہو گئی جب گزشتہ چالیس سال سے کمیونٹی کی خدمت کے کام میں مصروف عطاء الرحمٰن نامی کمیونٹی رہنما کو ایوارڈ کیلئے بلایا گیا تو انہوں نے ایوارڈ لینے کی بجائے میزبان سے مائیک لے لیا اور عابد شیر علی کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا کہ “میں چوروں سے ایوارڈ نہیں لوں گا”۔

جس پر ہال حاضرین کے شور اور تالیوں سے گونج اٹھا اور لوگوں نے عابد شیر علی کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی جس پر عابد شیر علی نے اسٹیج سے مختصر خطاب کیا اور اختتام پر نوازشریف زندہ باد کا نعرہ لگایا جس پر حاضرین پھر مشتعل ہو گئے کہ کمیونٹی کے فنکشن کو سیاسی رنگ کیوں دیا۔ہال کے اندر پاکستان تحریک انصاف کے حامی بھی موجود تھے۔

عابد شیر علی ان دنوں برطانیہ میں مقیم ہیں انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ہم ایک مہذب معاشرے میں رہتے ہیں ہمیں ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کی بجائے پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے کام کرنا چاہئیے۔

تقریب کے منتظم آصف سلیم نے ہلڑبازی پر ناراضی کا اظہار کیا اور اے آر وائے نیوز کو بتایا کہ نعرے بازی کرنے والے افراد کا تعلق پی ٹی آئی سے تھا، وہ تقریب میں مدعو نہیں تھے بلکہ اسے خراب کرنے کی نیت سے شامل ہوے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website