counter easy hit

کامن ویلتھ گیمز: ویٹ لفٹنگ میں محمد نوح بٹ کانسی کا تمغہ جیت گئے

بریسبین:  کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کو ایک اور کانسی کا تمغہ مل گیا، ویٹ لفٹنگ میں ہی محمد نوح بٹ نے ایک سو پانچ کلو کیٹگری میں میدان مار لیا۔

Commonwealth Games: Mohammad Nuh Butt won the medal of weight liftingبریسبین میں جاری اکیسویں کامن ویلتھ گیمز کے میگا ایونٹ میں ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں پاکستانی ایتھلیٹس کی تسلی بخش کارکردگی جاری ہے۔ ویٹ لفٹنگ میں ایک سو پانچ کلو گرام ویٹ کیٹگری میں محمد نوح بٹ نے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ گیمز میں پاکستان کا یہ مجموعی طور پر دوسرا میڈل ہے جو اتفاق سے ویٹ لفٹنگ میں ہی ملا۔ اس کیٹگری میں نیوزی لینڈ کے ڈیوڈ لیٹی نے سونے کا تمغہ اپنے سینے پہ سجایا جبکہ بھارتی ویٹ لفٹر گردیپ سنگھ کو چوتھی پوزیشن ملی۔ پوائنٹ ٹیبل پر اب پاکستان کا چھبیسواں نمبر ہے۔