counter easy hit

جسٹس مصطفیٰ مغل نے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

Commissioner, Kashmir.

Commissioner, Kashmir.

چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس مصطفیٰ مغل نے آزاد کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا جس کے ساتھ گزشتہ ڈیڑھ سال سے جاری چیف الیکشن کمیشن کی تعیناتی کا تنازعہ حل تو ہو گیا لیکن الیکشن میں بہت کم وقت رہ جانے کے باعث انتخابات کے لئے انتظامات الیکشن کمشنر کے لئے ایک چیلنچ سمجھا جا رہا ہے۔
مظفر آباد: (یس اُردو) نئے تعینات کئے گئے چیف الکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس غلام مصطفےٰ مغل سے چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس محمد اعظم خان نے سپریم کورٹ میں منعقدہ تقریب میں حلف لیا۔ تقریب میں اعلیٰ سرکاری حکام، وزراء اور وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکش کمیشنر کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ عہدہ چیلنچ سمجھ کر قبول کیا ہے، بہت جلد وہ سیاسی جماعتوں کا اجلاس بلا کر انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کریں گے۔ دوسری طرف سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ الیکشن کمشنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد گو آزاد کشمیر میں عام انتخبات کے امکانات روشن تو ہو گئے ہیں لیکن کم وقت میں انتخابات کے لئے انتظامات الیکشن کمشنر کے لئے ایک بڑا چیلنچ ہے۔26 جولائی 2016ء کو آزاد کشمیر اسمبلی اپنی آئینی مدت پوری کر رہی ہے جس سےقبل نئی اسمبلی کا حلف اٹھانا ضروری ہے، بصورت دیگر آئینی بحران جنم لے سکتا ہے۔