counter easy hit

کمیشن بنانا یا نہ بنانا سپریم کورٹ کا استحقاق ہے، خواجہ سعد رفیق

Khawaja Saad Rafiq

Khawaja Saad Rafiq

اسلام آباد (یس ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت سپریم کورٹ کو خط لکھ چکی ہے، کمیشن بنانا یا نہ بنانا سپریم کورٹ کا استحقاق ہے، عمران خان کی زبان درازی جوڈیشل کمیشن کے قیام میں رکاوٹ ہے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے بال ٹھاکرے بننے کی کوشش نہ کریں، تحریک انصاف کے کراچی احتجاج نے پاکستان کو 15 ارب روپے کا ٹیکا لگایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جیسےعاقبت نااندیشوں کی موجودگی میں پاکستان کو دشمنوں کی ضرورت نہیں، شہروں میں کاروبار بند کرانے پر تحریک انصاف کو فخر نہیں شرم کرنی چاہیے، پاکستان بند کرانے کی شیطانی وعمرانی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔