counter easy hit

الیکشن کمیشن کے 4 نئے ارکان نے حلف اٹھا لیا

Commission

Commission

چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار رضا خان نے جسٹس شکیل احمد بلوچ ، غفارسومرو ، جسٹس ارشاد قیصر ، جسٹس الطاف ابراہیم سے ان کے عہدوں کا حلف لیا
اسلام آباد (یس اُردو) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 4 نئے ارکان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ، چیف الیکشن کمشنر سردار رضا نے ان سے عہدوں کا حلف لیا ۔الیکشن کمیشن کے نئے اراکین کے حلف برداری کی تقریب الیکشن کمیشن دفتر اسلام آباد میں ہوئی ۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار رضا خان نے جسٹس شکیل احمد بلوچ ، غفارسومرو ، جسٹس ارشاد قیصر ، جسٹس الطاف ابراہیم سے ان کے عہدوں کا حلف لیا ۔تقریب میں الیکشن کمیشن کے سینئر عہدیدار بھی شریک تھے ، تقریب حلف برداری کے بعد چاروں نئے اراکین کو الیکشن کمیشن کے امور سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی ۔ نئے اراکین کے حلف اٹھانے پر تقریباً ڈیڑھ ماہ کے بعد الیکشن کمیشن فعال ہوگیا ہے ۔ اس عرصے کے دوران قومی و صوبائی اسمبلیوں کے مختلف حلقوں کے انتخابات موخر ہوئے جبکہ وزیراعظم نواز شریف کیخلاف تحریک انصاف، عوامی تحریک اور پیپلز پارٹی کی درخواستوں، پی ٹی آئی فنڈنگ، علیم خان کیخلاف ریفرنس سمیت دیگر اہم مقدمات زیرالتواء رہے ۔الیکشن کمیشن مکمل ہوتے ہی وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی سے متعلق درخواستوں سمیت اہم مقدمات پر پیشرفت شروع کر دی گئی ۔ وزیر اعظم کی نااہلی کے لیے دائر درخواستیں چیف الیکشن کمشنر کو ارسال کر دی ۔وزیراعظم نواز شریف کیخلاف تحریک انصاف، پاکستان عوامی تحریک ، پیپلز پارٹی اور عوامی مسلم لیگ کی جانب سے درخواستیں جمع کرائی گئیں تھیں۔