counter easy hit

کامیڈی ایڈونچر فلم ’’کارز 3‘‘کا ٹیزر ٹریلر جاری

مشہورِ زمانہ ہالی وڈ اینی میٹڈ کامیڈی ایڈونچر فلم سیریزکارز ‘کی تیسری کڑی ’کارز3‘کا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

Comedy adventure film 'Cars 3' teaser trailer released

Comedy adventure film ‘Cars 3’ teaser trailer released

ہدایت کاربرائن فِی کی ڈائریکشن میں بننے والی تھری ڈی فلم کی کہانی لائیٹنگ میکوئن نامی ایسی لیجنڈ ریسنگ کار کے گِرد گھوم رہی ہے جسے اچانک ہی اسپورٹس سے الگ کر دیا جاتا ہے۔لائٹینگ میکوئن کو ورلڈ ریسنگ میں اپنی جگہ دوبارہ بنانے کیلئے جدید دور کی تکنیک حاصل کرنے کو کہا جاتا ہے تا کہ وہ جدید اور تیز ترین کاروں کی دوڑمیں اپنی سبقت برقرار رکھ سکے۔ریسنگ کے دوران جیتی جاگتی کاروں کے درمیان دلچسپ واقعات پر مبنی اس فلم کو کیون ریحر نے پروڈیوز کیا ہے جبکہ فلم کی اینی میٹیڈ کرداروں کے ڈائیلاگ ہالی وڈ اداکار اون وِلسن ،لیری گائے، بونی ہنٹ اورچیک میرین کی آوازوں میں ریکار دکئے گئے ہیں۔والٹ ڈزنی اینیمیشن اور پکسر اینیمیشن کی تیار کردہ بولتی اور لڑتی جھگڑتی ریسنگ گاڑیوں کے دلچسپ کرداروں پر مبنی یہ ایڈونچر کامیڈی فلم والٹ ڈزنی اور موشن پکچرز کے تحت رواں سال 16جون کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website