counter easy hit

لاہور: سائنس کالج کے پروفیسر فائرنگ سے قتل

College professor shot dead in Lahore's

College professor shot dead in Lahore’s

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سائنس کالج کے پروفیسر راؤ الطاف کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق سائنس کالج کے پروفیسر راؤ الطاف اپنے بیٹے کو اسکول چھوڑ کرگھر جارہے تھے کہ اقبال ٹاؤن کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں پروفیسر راؤ الطاف موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جن کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے میو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا گیا جبکہ عینی شاہدین کے بیانات بھی قلمبند کیے جارہے ہیں۔

دوسری جانب علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

علم اور تعلیم کے دشمن اکثر و بیشتر ملک میں اساتذہ کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

کوئٹہ میں لاء کالج کے پرنسپل قتل

رواں برس 8 جون کو صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لاء کالج کے پرنسپل بیرسٹر امان اللہ خان ہلاک ہوگئے تھے۔

اس سے قبل اپریل 2015 میں ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر کو ٹارگٹ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ کے استاد وحید الرحمٰن کی کار پر فیڈرل بی ایریا (ایف بی ایریا) میں اُس وقت فائرنگ کی گئی، جب وہ یونیورسٹی جارہے تھے۔

جامعہ کراچی کے شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے سربراہ فائرنگ سے ہلاک

قبل ازیں 18 ستمبر 2014 کو جامعہ کراچی کے شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے سربراہ شکیل اوج کو بھی گلشن اقبال کے علاقے میں فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website