counter easy hit

سردی سے جھیل جم گئی ، سامان سے لدابحری جہازپھنس گیا

Cold Lake has settled

Cold Lake has settled

نیویارک ……دنیا کے مختلف ممالک اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جہاں سخت سردی اور برفباری نے نظام زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔
اس شدید سردی میں جہاں کئی خوبصورت منظر دیکھنے کو ملتے ہیں وہیں ایک ایسا منظر بھی دیکھا گیا جسے دیکھ کر دل دہل جائے۔سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں موجودسامان سے لدا بحری جہازکسی ہالی ووڈ فلم کی منظر کشی نہیں کررہا بلکہ امریکی ریاست مشی گن کی ایک جھیل کا ہےجو سخت سردی کے باعث جم چکی ہے۔
سخت سردی کے باعث اس جھیل سے گزرنے والا کئی ٹن بھاری بحری جہاز اس کے چنگل میں بری طرح پھنسا نظر آرہا ہے۔