counter easy hit

ملک بھر میں موسم سرد اور خشک،زلزلہ متاثرین کو مختلف امراض کا سامنا

Cold and dry weather across the country

Cold and dry weather across the country

چترال………ملک بھر میں موسم سرد اور خشک ہے،زلزلہ سے متاثرہ شانگلہ،اپر اور لوئر دیر اور غذر ، چترال میں متاثرین کو مختلف موسمی امراض کا سامنا ہے ۔ادھر گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں سردی زروں پر جبکہ میدانی علاقوں میں سرد ہواوں کا راج ہے ۔شانگلہ ،اپر اور لوئر دیر اورغذر میں خیموں میں گزرتے دنوں کے ساتھ ساتھ زلزلہ متاثرین کی دشواریوں کم ہونے کے بجائے مسلسل بڑھتی جا رہی ہیں، درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ بڑھتی ہوئی سردی ان خیموں میں مقیم زلزلہ متاثرین کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کر رہی ہے جس سے ان کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں جن میں نمونیا، نزلہ اور کھانسی وغیرہ شامل ہیں۔