counter easy hit

کوک اسٹوڈیو کا نیا سیزن ریلیز کے لیے تیار

کراچی: پاکستانی میوزک پلیٹ فارم کوک اسٹوڈیو کا نیا سیزن ریلیز کے لیے تیار ہے، اگست کے اوائل میں 10واں سیزنشروع ہوجائے گا۔

Coke studio new season ready for releases

Coke studio new season ready for releases

گذشتہ ایک دہائی میں اس پلیٹ فارم سے سیکڑوں گلوکاروں، موسیقاروں اور میوزک پروڈیوسروں کو شامل کیا گیا جبکہ ساؤنڈ اور ریکارڈنگ اسپیشلسٹ ، سیٹ ڈیزائنرز، وارڈ روب اسپیشلسٹس اور میوزک انڈسٹری کے دیگر بہت سے شعبوں کے ماہرین نے بھی اس پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا بہترین طور پر مظاہرہ پیش کیا۔ اس سیزن میں پرفارمنس پیش کرنے والوں میں علی ظفر، علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر، مومنہ مستحسین، راحت فتح علی خان، علی سیٹھی، عائمہ بیگ، جبار عباس اور وقار احسن و دیگر شامل ہیں۔ 10 ویں سیزن کا سنگ میل عبور کرنے کے حوالے سے جنرل منیجر رضوان یو خان نے کہا کہ ایک دہائی قبل اس مشکل سفر کے آغاز کے ساتھ ہم طویل فاصلہ طے کرچکے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website