اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اب تو بی بی سی نے بھی کہہ دیا ہے کہ لندن فلیٹ کی مالکہ مریم نواز ہے مجھے قوی امید ہے کہ سپریم کورٹ سے کرپشن کا تابوت ہی نکلے گا۔

Coffin will come out of the Corruption from SC, Sheikh Rasheed
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے بعد اب تو برطانوی نشریاتی ادارے نے بھی کہہ دیا ہے کہ لندن فلیٹ مریم نواز کے ہیں لیکن حکومتی وکیل جائیداد کے مالک ہونے اور پیسے کے بیرون ملک بھیجنے کے ذرائع بتانے کے بجائے جائیداد ادھر سے ادھر ہونے کے بیانات دیتے ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 85 کروڑ کے تحفے تو شہنشاہوں نے بھی نہیں دیئے، ملک کا مذاق اڑایا جارہا ہے، مجھے قومی امید ہے سپریم کورٹ سے کرپشن کا تابوت نکلے گا۔سابق وزیراطلاعات پرویز رشید کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نیوزایجنسیوں کےذریعےجھوٹی خبرلگوائی گئی وزارت اطلاعات کی اس سے بڑی رسوائی آج تک نہیں دیکھی۔








