counter easy hit

لال بیگ کا دودھ بھینس سے بھی زیادہ طاقتور۔۔۔ یہ دودھ کس کام کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ؟ پاکستانی جان کر چونک اٹھیں گے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ مادہ لال بیگ اپنے جسم سے زردی مائل دودھ نکالتی ہے جو کہ بچوں کی غذائی ضرورت کو پورا کرتا ہے یہ دودھ مستقبل میں سپر فوڈ ثابت ہو سکتا ہے۔ اس بات کا انکشاف سائنس دانوں نے حال ہیمیں اپنی ایک تحقیق میں کیا ہے جس کے مطابق مادہ لال بیگ اپنے بچوں کو غذائیت سے بھرپور زردی مائل دودھ پلاتی ہے جو بھینس کے دودھ سے زیادہ طاقت ور اور غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ مادہ لال بیگ کا زردی مائل دودھ بھینس کے دودھ کے مقابلے میں تین گنا زیادہ غذائیت سے بھرپور ہوتا ہےجو لال بیگ کے بچوں کی افزائش میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ دودھ کا سائنسی تجزیہ بتاتا ہے کہ یہ مستقبل کا سب سے بہترین سپرفوڈ ثابت ہو سکتا ہے۔ تحقیقی ٹیم کے سربراہ لیونارڈ چیواس کا کہنا ہے کہ لال بیگ کے دودھ میں پروٹین، ضروری امائینو ایسڈز، لحمیات اور شوگر کی مناسب مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ انسانوں کی غذائی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے بھی ضروری ہوتی ہے۔

اس دودھ کی توانائی کا لیول بہت بلند ہے اور اسے کرسٹل یا مائع حالت میں انسانوں کے لیے تیار کیا جا سکتا ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ماہرین کی جانب سے کی گئی تحقیق سے یہ دلچسپ بات سامنے آئی ہے کہ آپ کی شخصیت اور فکر کا انحصار اس بات پر بھی ہوتا ہے کہ آپ کے پاس کس تعلیمی میدان کی سند ہے۔ڈنمارک یونیورسٹی کے ماہرین نے 13 ہزار افراد پر کیے جانے والے 12 مطالعات کا تجزیہ کرکے کہا ہے کہ شخصیت کے 5 رحجانات کا تعلق اعلیٰ تعلیمی پس منظر سے ہوسکتا ہے خواہ وہ خودغرضی ہو، بے غرضی یا کوئی اور رحجان ہو۔ ماہرین کے مطابق جو لوگ فنون اور آرٹ (ہیومینٹیز) سے وابستہ ہوتے ہیں وہ بہت کھلے دل و دماغ کےمالک ہوسکتے ہیںاسی طرح معاشیات پڑھنے والے لوگ محفلوں میں بیٹھنا اور محفل کا مرکز بننے کے شدید خواہش مند ہوسکتے ہیں لیکن وہ دوسروں کی باتوں کو فوری طور قبول نہیں کرتے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ قانون پڑھنے والے خواتین و حضرات الگ تھلگ رہنا پسند کرتے ہیں اور ان میں خود غرضی کا جذبہ کچھ زیادہ ہوسکتا ہے جب کہ ان میں منفی رحجان مثلاً خوف، بے چینی دوسروں سے جلن، موڈ کا تابع اور تنہائی کا جذبہ درمیانے درجہ پر ملتا ہے۔ اس کے علاوہ سیاسیات اور نفسیات کے طالب علم کھلے ذہن و دماغ، بے غرضی اور لوگوں کی مدد کرنے والے ہوتے ہیں۔ ایک تحقیقی جریدے میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق اس سے ہمیں مختلف طالب علموں کی شخصیت کو سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے

Cockroach, produce, very, powerful, milk, than, bufallow, or, anyother, else

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website