counter easy hit

آرمی چیف /سکردو میں لائن آف کنٹرول کے دورے کے بعد ایس سی او میں جدید سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کاافتتاح

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) گلگت بلتستان میں جدید سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک سے علاقے میں سائبر انڈسٹری کو فروغ ملےگا،گلگت بلتستان کے شدید موسمی حالات میں افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے لائق تحسین ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سکردو اور گلگت میں لائن آف کنٹرول اور اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کادورہ کیا۔ سکردو پہنچنے پر کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے استقبال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سخت موسم میں سینہ سپر جوانوں اور افسروں کے بلند حوصلے کی تعریف کی۔ آرمی چیف کو لائن آف کنٹرول کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا گیا اور ایل او سی پر تعینات دستوں کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ ابھرتے ہوئے خطرات کا مؤثر جواب دینے کیلئے مکمل طور پر تیار رہنے کی ضرورت ہے۔ بعد ازاں آرمی چیف نے گلگت کادورہ کیا اور وہاں اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کے تعاون سے تعمیر کیے جانے والے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس ٹیکنالوجی پارک سے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دفاعی مواصلات کے شعبے میں تحقیق اور تخلیق کا ماحول پیدا ہوگا اور یہ ادارہ نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اضافے کا سبب بنے گا۔ اور یہ ادارہ علاقے میں سائبر انڈسٹری کی ترقی میں بھی معاون ثابت ہوگا۔ آرمی چیف نے ایس سی او کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دور دراز کے علاقوں میں آئی ٹی انسٹی ٹیوٹس کے قیام سے جدت اور ڈجیٹائزیشن کی حوصلہ افزائی ہوگی اور اس کے مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔ سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کی کاوش ہے۔

COAS Gen Bajwa visits Skardu & Gilgit ,briefed on latest situation & operational preparedness of FCNA troops along LoC, COAS inaugurated Software Technology Park SCO

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website