counter easy hit

وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رات کو کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے نوجوانوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی جبکہ بہادر آباد میں روزہ رکھا۔

CM Sindh visits different areas of Karachi, reviewed the development projects

CM Sindh visits different areas of Karachi, reviewed the development projects

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ رات گئے شہر قائد کے دورے پر نکل کھڑے ہوئے۔ برنس روڈ اور ایمپریس مارکیٹ میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور یونیورسٹی روڈ پر ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نائٹ کرکٹ کھیلنے والے نوجوانوں میں گھل مل گئے۔ انہوں نے کرکٹ کھیلی اور زوردار چھکے بھی لگائے۔ سید مراد علی شاہ نے بہادر آباد کے نزدیک ریسٹورنٹ میں سحری کی، جس کا بل 8 ہزار 2 سو پچھتر روپے بنا۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ زیادہ تر ترقیاتی کام جون میں مکمل کر لیں گے۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات ناصر شاہ، وزیر بلدیات جام خان شورو اور وزیر قانون ضیا لنجار بھی وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ موجود رہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website