counter easy hit

پنجاب میں روپ ویز ٹرانسپورٹ سسٹم شروع کرنے پر غور

پنجاب حکومت نے سفر کوایک نئی جہت دینے کے منصوبےپر غور شروع کر دیا ہے، وزیراعلیٰ شہبازشریف نے لاہورکے3 مقامات اوراسلام آبادسےمری تک روپ ویز ٹرانسپورٹ متعارف کرانےکے لیے قابل عمل رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔CM, Shehbaz, urged, to, start, roop ways, transport, system, in, Punjabپنجاب میں سفر کی جدیدسہولتیں متعارف کرانے کا سہرا شہباز شریف کےسر جاتاہے،اب انہوں نے روپ ویز ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کرانےپر غور شروع کردیا،اس سلسلے میں مختلف تجاویزپرغورکےلئے ایک اجلاس ہوا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھاکہ یہ ایک اچھا اور شہریوں کیلئےدلکش آئیڈیا ہے، روپ ویز ٹرانسپورٹ کوعوام کی سفری سہولتوں کے لئےاستعمال میں لایا جا سکتا ہے۔انہوں نے بتایاکہ روپ ویز سسٹم تیار کرنےوالی غیر ملکی کمپنی نے پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر اس پروگرام پر کام کرنےپر اتفاق کیا ہے۔وزیراعلیٰ نےلاہور میں امامیہ کالونی سےریلوے اسٹیشن ،مقبرہ جہانگیرسےگریٹراقبال پارک اورجلو سےٹھوکر نیازبیگ جبکہ اسلام آباد سےمری تک روپ ویز چلانےکی فزیبیلٹی جلد تیار کرنے

کی ہدایت کر دی۔

 

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website