counter easy hit

سی ایم پنجاب کی جانب سے مختلف منصوبوں کا افتتاح

سی ایم پنجاب کی جانب سے مختلف منصوبوں کا افتتاح

ڈیرہ غازی خان: (اصغر علی مبارک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈیرہ غا زی خان میں عوام کی فلاح و بہبود کے متعدد منصوبوں کا افتتاح کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ڈیرہ غازی خان کے عوام کیلئے متعدد منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ وزیراعلیٰ نے پناہ گاہ کے منصوبے کا افتتاح کردیا وزیراعلیٰ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ غازی خان کے گائنی وارڈ اور ایمرجنسی بلاک کی تزئین و آرائش کے منصوبے کا افتتاح کردیا وزیراعلیٰ نے کمال پارک، سٹی پارک تونسہ شریف کی تزئین و آرائش کے منصوبے کا بھی افتتاح کردیا وزیراعلیٰ نے گجری تھوخ تا بان سن فیز II پختہ سڑک کا سنگ بنیاد رکھا۔ 8.5 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر کے منصوبے پر تقریباً112 ملین روپے لاگت آئے گی۔ وزیراعلیٰ نے سخی سرورسے رونگھن تک سڑک کی بحالی و مرمت کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ 28 کلومیٹر طویل سڑک کی بحالی و مرمت پر 197 ملین روپے خرچ ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے آذغانی بن سے سوری مارگی براستہ پھکلو پختہ سڑک کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ 15 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر پر195 ملین روپے میں بنے گی۔ وزیراعلیٰ نے ممدانی ٹک ، ہتھی ماٹک، بارتھی ٹک اور نون غنی ٹک پختہ سڑکوں کی تعمیرکے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ پختہ سڑکوں کی تعمیر پر تقریباً 129 ملین روپے لاگت آئے گی۔ وزیراعلیٰ نے شہر خموشاں ماڈل قبرستان کوٹلہ سکھانی غربی تحصیل و ضلع ڈیرہ غازی خان کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ وزیراعلیٰ نے دیہی واٹر سپلائی کی 38 سکیموں کی بحالی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا