counter easy hit

سندھ بھر میں گنے کی خریداری بند

Closed the Purchase of sugarcane Across the Sindh

Closed the Purchase of sugarcane Across the Sindh

میرپور خاص سمیت سندھ بھر میں شوگر ملز کی جانب سے گنے کی خریداری بند کئے جانے پر کاشتکار رہنماوں نے شوگر ملز کے سامنے دھرنا دینے اور گھیراو کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔

شوگر ملز نے پاسما کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کرشنگ سیزن بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ شوگر ملز ذرائع کا کہنا ہے کہ کاشتکار گنے کی بھرپور فراہمی نہیں کر رہے، جس کے باعث ملز چلانا مشکل ہوگیا ہے۔اس صورتحال پر کاشتکار تنظیموں، سندھ آبادگار بورڈ اور فارمرز ارگنائزیشن نے الگ الگ اجلاس طلب کرکے شدید تحفظات کا اظہار کیا اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے بھی کئے۔کاشتکار رہنماوں نے شوگر ملز کو ایک ہفتے میں ملز چلانے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ دوسری صورت میں سندھ بھر میں شوگر ملز کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website