counter easy hit

آذربائیجان میں چوبیس گھنٹے آگ میں جلنے والا پہاڑ

 clock in Azerbaijan

clock in Azerbaijan

باکو………آذربائیجان جہاں اپنی ثقافت اور تاریخی مقامات کے باعث سیاحت کابڑا مرکز سمجھاجاتا ہے وہیں یہاں موجودایک پہاڑ ایسا بھی ہے جہاں سال کے چوبیس گھنٹے مسلسل آگ جلتی رہتی ہے۔
دار الحکومت باکو سے 25کلو میٹر کی مسافت پر واقع یانر ڈگ نامی یہ پہاڑ ہر موسم میں مسلسل آگ سے جلتا رہتا ہے۔10میٹر اونچا یہ پہاڑ اپنی اس حیرت انگیز خوبی کے سبب سالہا سال سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جہاں دنیا بھر سے سیاح اسے دیکھنے کیلئے آتے ہیں۔ مقامی لوگوں کی طرف سے پہاڑ کی اس خوبی کی مختلف کہانیاں پیش کی جاتی ہیں لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ پہاڑ کے نیچے قدرتی گیس کا وافر ذخیرہ موجود ہے جو اس کے جلتے رہنے کا سبب ہے۔