counter easy hit

نالیوں کی صفائی کا مسئلہ گھمبیرصورتحال اختیارکرگیا

Cleaning the gutters

Cleaning the gutters

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)ٹی ایم کی نااہلی ،دینہ چکیاں بازاروملحقہ بازاروں اور نالیوں کی صفائی کا مسئلہ گھمبیرصورتحال اختیارکرگیا، دکاندار ورہائشی لوگ سراپااحتجاج،اس سلسلہ دینہ چکیاں بازر،ڈاکخانہ بازاروملحقہ گلیوں ،بازاروں کی صفائی پرتعینات عملہ صفائی بازاروں اور نالیوں کی صفائی صحیح طریقے سے نہیں کررہا،لوگوں کا کہناہے کہ خاکروب نالیوں کی صفائی کرتے ہوئے ساراگندباہرنکالنے کے بجائے جھاڑوسے بس خانہ پری کرکے چلاجاتاہے جس سے نکاسی آب کا مسئلہ تھوڑی دیربعدہی پیداہوجاتاہے ،عوامی وسماجی حلقوں نے چیف آفیسرلالہ موسیٰ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔