counter easy hit

کلاسیکل گلوکارہ گریجا دیو چل بسیں

ممبئی : بھارت کی ملکہ ٹھمری اور کلاسیکل گلوکارہ گریجا دیو دل کا دورہ پڑنے سے 88سال کی عمر میں انتقال کر گئیں ہیں۔

Classic singer Girija Devi passed awayبھارت کی ملکہ ٹھمری اور کلاسیکل گلوکارہ گریجا دیو دل کا دورہ پڑنے سے 88سال کی عمر میں چل بسیں ، وہ 8مئی 1929 کو ورانسی میں پیدا ہوئیں۔انہوں نے کلاسیکل گانوں کی تربیت 5 سال کی عمر سے ہی لینا شروع کر دی تھی اور 9سال کی عمر میں انہوں نے فلم یاد رہے سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا ۔ 15سال کی عمر میں انہوں نے بنارس کی کاروباری شخصیت مدھوسدن جین سے شادی کی۔ گریجا دیو کو 1972ء میں پدما شری، 1989ء میں پدما بھوشن اور گزشتہ سال پدما وببھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔