counter easy hit

چیف جسٹس پاکستان نے کمسن ملازمہ پر تشدد کے واقعے کا از خود نوٹس لے لیا

 اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان نے ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کے گھر کام کرنے والی کمسن ملازمہ پر تشدد کے واقعے کا از خود نوٹس لے لیا ہے۔

CJP takes suo moto of alleged torture of child maid

CJP takes suo moto of alleged torture of child maid

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے وفاقی دارالحکومت میں ایڈیشنل سیشن جج کے گھر کام کرنے والی کمسن ملازمہ پر تشدد کے واقعے کا از خود نوٹس لے لیا ہے، چیف جسٹس نے بچی پر تشدد اور گزشتہ روز فریقین کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کو 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔گزشتہ روز حاضر سروس ایڈیشنل سیشن جج خرم علی خان اور ان کی اہلیہ کے ہاتھوں مبینہ طور پر تشدد کا شکار ہونے والی کمسن بچی طیبہ کے والدین نے اپنا کیس واپس لے کر راضی نامہ کرلیا تھا۔واضح رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج کے گھر میں ملازمت کرنے والی بچی طیبہ پر تشدد کے واضح ثبوت ملے تھے جس کے بعد جج اور ان کی اہلیہ کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website