counter easy hit

سول اسپتال حیدرآباد : تنخواہوں کی عدم ادائیگی ، وارڈز اور او پی ڈی میں ہڑتال

Civil Hospital Hyderabad

Civil Hospital Hyderabad

حیدرآباد…..سول اسپتال حیدرآباد کے ڈینٹل وارڈ کے ہاؤس آفیسر ڈاکٹرز نے گزشتہ 5 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف وارڈز اور او پی ڈی میں ہڑتال کردی ۔
سول اسپتال کے ڈینٹل وارڈ میں 105 ہاؤس آفیسرزکو گزشتہ پانچ ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے پر ہاوس آفیسر ڈاکٹرز نے ڈینٹل وارڈ اور اوپی ڈی کا بائیکاٹ کیا۔ڈاکٹروں نے سول اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے آفس کے سامنے دھرنا دے کر احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے میں شامل ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ڈینٹل وارڈ میں 100 سے زائد ڈاکٹرز کام کرتے ہیں جو کئ ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔ہاؤس آفیسرز کا کہنا تھا کہ جب تک انہیں گزشتہ مہینوں کی تنخواہیں ادا نہیں کی جاتیں ڈینٹل ڈپارٹمنٹ کے ہاؤس آفیسرز کا احتجاج جاری رہے گا اور وہ ڈیوٹی انجام نہیں دیں گے