counter easy hit

بین الاقوامی پروازوں اور چارٹر فلائٹ کیلئے نئے ایس او پیز جاری

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) سول ایوی ایشن نے تمام بین الاقوامی پروازوں اور چارٹر فلائٹ کیلئے 5 اکتوبرسے 31 دسمبر تک کیلئے نئے قواعد وضوابط جاری کردیے ہیں۔ کووڈ 19 رسک اسسیسمنٹ کیلئے دنیا بھر کے ممالک کی 2 کیٹگریز بنا دی گئی ہیں۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کیٹگری اے میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کیلئے پی سی آر ٹیسٹ ضروری نہیں ہوگا۔ کیٹگری اے میں آسٹریلیا، کینیڈا، چین، سنگاپور، جرمنی اور جاپان سمیت اڑتیس ممالک شامل ہیں جبکہ کیٹگری بی سے آنے والے مسافروں کیلئے کورونا نیگٹو پی سی آر ٹیسٹ دکھانا لازمی ہوگا۔ پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے پاس ٹریک موبائل ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ مسافر ذاتی تفصیلات اپیلی کیشن میں درج کیے بغیر بورڈنگ پاس حاصل نہیں کر سکیں گے۔ اپیلی کیشن میں درج تفصیلات کا پرنٹ آؤٹ بورڈنگ پاس کےحصول کیلئے جمع کرانا ہوگا۔ تمام مسافر اور جہاز کے عملہ کو بورڈنگ سے پہلے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم بھی جمع کرانا ہوگا۔ مسافروں کی بورڈنگ سے پہلے جہاز کو ایس او پیز کے مطابق ڈس انفیکٹ کرنا لازمی ہوگا۔ ہر طیارے میں پی پی ایز کی موجودگی یقینی بنائی جائے گی جبکہ تمام مسافروں اور عملہ کو دوران پرواز ماسک پہننے اور دیگر ایس او پیز پر عملدرآمد کے پابند ہونگے۔ کیبن کریو مسافروں کو ہر گھنٹے بعد ہینڈ سینیٹائزر دینے کا پابند ہوگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website