counter easy hit

شہریت مستردگی کا معاملہ، کوس کوبیلا۔ ایم این اے نے قومی اسمبلی سپین میں پیش کر دیا

Zahid Mustafa Awan

Zahid Mustafa Awan

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) سپین کی قومی اسمبلی سے ایمیگرنٹس دوست سیاسی پارٹی آئی سی وی کے ایم این اے۔ کوس کوبیلا۔ نے خطاب کرتے ہوئے شہریت میں تاخیر کے مسائل کو ایوان کے سامنے رکھا اور حکومتی پالیسیز کو آڑے ہاتھوں لیا۔

ایم این اے کوس کیبلا نے کہا کہ، حکومت ایک تارکین وطن اور غریبوں سے نفرت کی پالیسی پر گامزن ہے۔ اور میں اس تمام ایوان سے توقع کرتا ہوں کہ، حکومت کی اس غریبوں سے، تارکین وطن سے نفرت کرنے کی پالیسی کو تبدیل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں انے اپنی تقریر میں کہا کہ، میں آپ کے سامنے کچھ مثالیں رکھنا چاہتا ہوں۔ جن سے حکومت کی یہ پاللیسی عیاں ہو جاتی ہے۔ جناب سپیکر، وہ لوگ کہ جو ہمارے درمیان موجود رہ کر 10 سال اور 20 سال سے قانونی طور پر کام کر رہےہی۔

وہ اگر اپنے کام سے فارغ کردیے جائیں تو ،انہوں غیرقانونی تارکین وطن شمار کیا جانے لگتا ہے۔ اس کی صرف ایک ہی وجہ ہے کہ، آپ کی حکومت تارکین وطن کو ایک پیداوار دینے والی مشین سمجھتی ہے۔ ایک انسان نہیں سمجھتی ۔ آپ سمجھتے ہیں کہ، یہ انسان نہیں ہیں۔ بلکہ یہ بجلی سے چلنے والی مشینیں ہیں۔ بجلی کا بٹن آن کیا تو مشینیں چل پڑیں۔ بٹن آف کر دیا تو مشینیں بند ہو گئیں۔ اور ان مشینیوں سے اس وقت تک کام لیا جب تک کہ، آپ کو ضرورت ہے۔ نہیں محترم وزیر صاحب، نہیں حکومت کے اعلی عہدیداران ، تارکین وطن، انسان ہیں۔ کہ جو کچھ حقوق رکھتے ہیں۔

یہ کاغذ کے بنے انسان نہیں ہیں۔ کہ جب جی چاہا ، کسی بھی کاروباری شخص نے یا ہمارے ملک کی معیشت کی ضرورت کے تحت جیب سے نکالا، استعمال کیا اور استعمال کرنے کے بعد کوڑے دان میں پھینک دیا۔ آگے آئیے ، آپ کی حکومت نے سنہ 2012 سے اب تک تارکین وطن کی جانب سے شہریت کے حصول کیلئے پیش کی گئی 94 ہزار درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔ ان درخواستوں کو مسترد کرنے کی جو وجوہات بیان کی گئیں ہیں۔ وہ پڑھ کر ہنسی آتی ہے۔ لیکن جناب والا ہنسی نہیں آتی ، رونا آتا ہے۔

میں آپ کے سامنے کچھ مثالیں رکھنا چاہتا ہوں۔ کولمبین نژاد، بیتی پوئیرتو، نفسیات دان، سماجی طور پر سرگرم، بہت سی ایسوسی ایشنز کی روح رواں کہ جس نے اپنی زندگی سماجی مسائل کے حل کیلئے صرف کی ہے۔ کہ شہریت کی درخواست اس وجہ سے مسترد کر دی گئ ہے کہ، وہ سپین کی ثقافت اور زندگی گذارنے کے طریقہ کار کو اپنا نہیں سکی۔ کیا۔ آپ مجھے وضاحت کر سکتے ہیں۔ کہ یہ کیا ہو رہا ہے۔

فلپائنی نژاد ، جوریدورسے جیکب، بارسلونا میں پیدا ہوا اور تعلیم حاصل کی۔ اس کی شہریت کی درخواست اس بناء پر مسترد کر دی گئی ہے کہ، وہ ہسپانوی معاشرہ میں ضم نہیں ہو سکا۔ جناب وزیر ایک لمبی فہرست ہے ان جیسے متائثرین کی۔