counter easy hit

لاہور :گڑھی شاہو میں تاج سینما گھر میں آگ لگ گئی

cinemas in Garhi

cinemas in Garhi

آگ سینما کے پچھلے حصے میں لگی جس نے ہال میں موجود کرسیوں اور سامان کو جلا کر راکھ کر دیا
لاہور (یس اُردو) لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں واقع تاج سینما میں آگ لگنے سے کرسیاں اور دیگر سامان جل کر راکھ ہوگیا
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ سینما کی عمارت کے پچھلے حصے میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر سامان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ اس نے سینما کے ہال میں موجود کرسیوں اور دیگر سامان کو دیکھتے ہی دیکھتے راکھ کر دیا ۔ فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ،آگ کی زد میں آکر سینما کے دو ملازم بھی زخمی ہوئے جنہیں موقع پر ہی طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا ۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔