امریکی سی آئی اے کی جانب شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان کے قتل کی کوشش کا انکشاف ہوا ہے۔

جنوبی کورین حکام نے ہیکنگ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی کوریا کے دفاعی ڈیٹا سینٹر سے 235 گیگابائٹس فوجی دستاویزات بھی چرائی گئی ہیں۔ ہیکرز کی جانب سے چوری کی جانے والی معلومات میں امریکا اور جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کی حساس دستاویزات سمیت مشترکہ جنگی منصوبوں کے علاوہ اہم پاور پلانٹس اور فوجی تنصیبات کے حوالے سے معلومات بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب شمالی کوریا نے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔ واضح رہے جنوبی کوریا نے مئی میں ڈیٹا چرائے جانے کی تصدیق کی تھی۔








