
CIA torture report, decided to enter the office
اوباما انتظامیہ نے سی آئی اے کی جانب سے دوران تفتیش تشدد کے طریقے اپنانے کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
اوباما انتظامیہ نے سی آئی اے کی جانب سے دوران تفتیش پرتشدد طریقے آزمانے پر تیار کی گئی ایک تحقیقاتی رپورٹ کو داخل دفتر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں انتظامیہ نے سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کو تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے ۔
انٹیلی جنس کمیٹی کی رکن ڈایان فائنسٹائن کا کہنا ہے کہ صدر اوباما نے رپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہےتاہم اسے صدارتی دستاویزات کا حصہ بنایا گیا ہے اور ہمیں اس بات پر بھی اطمینان ہے کہ ایک دن رپورٹ ضرور منظر عام پر آجائے گی ۔ان کا مزید کہناتھاکہ میں سمجھتی ہوں کہ ہمیں سبق سیکھنا چاہئے کہ تشدد کے ذریعے مسائل حل نہیں کیے جاسکتے ۔








