counter easy hit

سانحہ چونیاں: پولیس نے مرکزی ملزم سہیل شہزاد کو کس نشان کی وجہ سے دھر لیا؟ ایسا انکشاف کہ شہر بھر میں ہلچل مچ گئی

قصور(ویب ڈیسک )سانحہ چونیاں کے ملزم سہیل شہزاد کو پولیس نے تحقیقات کے دوران نہایت مہارت سے گرفتار کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چونیاں میں بچوں سے زیادتی کے بعد قتل کا معاملہ معمہ بن چکا تھا لیکن آخر کار وہ درندہ صفت شخص پولیس کے ہتھے چڑھ ہی گیا ، تفتیشی افسران کا کہنا ہے

کہ مقتول بچوں کی باقیات والی جگہ سے رکشے کے ٹائروں کے نشانات ملے تھے جس پر چونیاں میں 248 رکشہ ڈرائیوروں کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا، انہی میں ملزم سہیل شہزاد بھی تھا جو کچھ عرصہ قبل کرائے پر رکشہ لے کر چلاتا رہا تھا۔ سفاک ملزم سہیل شہزاد کو 29 ستمبر کو ڈی این اے کے لیے تھانے بلایا گیا جس پر ملزم نے لاہور فرار ہونے کی کوشش کی اور ایک مسافر وین میں سوار ہو گیا، پولیس اہلکاروں نے اسے ڈھونڈ نکالا اور وین سے اتار کر تھانے لے آئے۔ ڈی این اے سیمپل لینے بعد ملزم کو شخصی ضمانت پر چھوڑ دیا گیا اور 2 دن بعد ڈی این اے مثبت آنے پر ملزم سہیل شہزاد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف 8 سال پہلے بھی چونیاں میں ہی بچے سے زیادتی کا مقدمہ درج ہوا تھا جس پر اسے سزا بھی ہوئی تھی۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملک میں بچوں کے ساتھ پیش آنے والے ناخوش گوار واقعات پر’’میرا بچہ الرٹ‘‘ کے نام سے ایپلی کیشن بنانے کا حکم دے دیا۔وزیرِ اعظم عمران خان نے ملک میں بچوں کے ساتھ غیر اخلاقی اور ناخوش گوار واقعات کے کیسز کا مؤثر طریقے سے تدارک کرنے کے لئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے’’میرا بچہ الرٹ‘‘ کے نام سے خصوصی ایپلی کیشن بنانے کا حکم دے دیا۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بچوں کے ساتھ غیر اخلاقی اور ناخوشگوار واقعات کے کیس کی تحقیقات میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، اس کامیابی کے نتیجے میں ایسے مکروہ فعل میں ملوث دیگر ملزمان تک پہنچنے میں مدد ملے گی، والدین کی جانب سے بچوں سے متعلقہ کئی ناخوش گوار واقعات کو معاشرتی و دیگر وجوہات کی بنا پر سامنے نہیں لایا جاتا اور موجودہ حکومت وہ تمام اقدامات اٹھائے گی جس سے معصوم بچوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے، ایسے مکروہ اور بھیانک جرائم میں ملوث افراد کو سخت ترین سزائیں دلوائی جا سکیں۔’’میرا بچہ الرٹ‘‘ ایپلی کیشن دو ہفتوں میں تیار کرلی جائے گی اور کسی بھی بچے کی گمشدگی کی صورت میں اس ایپلی کیشن پر کوائف کے اندراج کی صورت میں تمام تفصیلات صوبوں کے آئی جیز اور دیگر سینئر افسران تک فوری طور پر پہنچ جائیں گی اور ’’میرا بچہ الرٹ‘‘ ایپلی کیشن پاکستان سٹیزن پورٹل سے منسلک ہوگی تاکہ کسی بھی واقعے میں بچے کی برآمدگی اور کیس میں پیش رفت پر نظر رکھی جا سکے۔

CHUNIAN, ACCUSED, ARRESTED, WHAT, WAS, SIGN, WHICH, HELPES, IN, HIS, ARREST

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website