counter easy hit

مسیحی کمیونٹی کوئٹہ میں دھماکے میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ واٹسن سلیم گل

Quetta Blast at Hospital

Quetta Blast at Hospital

ایمسٹرڈیم : پاکستانی یوروپیئن مسیحی کمیونٹی صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔واٹسن سلیم گل، یہ ہمارے پڑوسی ملک کی سازش ہے اور اس کی یہ سازش کبھی بھی کامیاب نہی ہو گی۔

ہم پاکستانی یوروپیئن پاکستانی مسیحی اس شرمناک اور بزدلانہ عمل کی پُرزور مزمت کرتے ہیں اور اپنے وطن پاکاستان کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔

ہالینڈ سے پاسٹر ندیم دین، پاسٹر ولئیم پیغانی، پاسٹر سرفراز مسیح، ایلڈر ساجد بھٹی، ایلڈر ایجم اقبال، ایلڈر اعجاز فراز،اعجاز میتھیو زوالفقار، کلیم سلیم، عابد شکیل، بوبی بوب، پرویز ولئیم، جمشید ملک، یونس ولئیم، سِسل جیمس،گریفن عمانیول اور واٹسن سلیم گل نے پاکستانی کی جمہوریت اور افواج پاکستان کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا اور پاکستان کی تعمیر اور ترقی کے لئے دعا کی۔