counter easy hit

سندھ حکومت کی جانب سے مسیحی برادری کو دیئے گئے چیک بائونس

Christian community Bounce

Christian community Bounce

سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے لاڑکانہ میں 55 افراد میں چیکس تقسیم کئے تھے ، اکائونٹ میں صرف اٹھائیس ہزار روپے نکلے
کراچی (یس اُردو ) سینئر صوبائی وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو کی جانب سے لاڑکانہ میں مسیحی برادری میں تقسیم ہونے 55 چیکس اکائونٹ میں پیسے نہ ہونے کے باعث بائونس ہوگئے ۔ 7 فروری کو سینئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو کی جانب سے لاڑکانہ کی مسیحی برادری کے 55 افراد میں سندھ حکومت کی جانب سے محکمہ اقلیتی امور کی جانب سے جاری کیے جانے والے پانچ پانچ ہزار فی کس چیک تقسیم کرنے کی تقریب عیسائی بستی میں منعقد ہوئی جس پر بھی عیسائی برادری کی جانب سے ہزاروں روپے خرچ کیے گئے تھے تاہم تقسیم ہونے والے چیکس جو کہ محکمہ اقلیتی امور حیدرآباد کے اکائونٹ کے تھے میں پیسے نہ ہونے کے باعث بائونس ہوچکے ہیں ۔ بینک ذرائع کے مطابق بینک اکائونٹ میں صرف 28 ہزار روپے موجود ہیں جبکہ 55 چیکس فی کس 5 ہزار روپے کا ہے ۔