counter easy hit

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

Christchurch test, New Zealand beat Pakistan

Christchurch test, New Zealand beat Pakistan

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل کرلی ہے۔

کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 105 رنز کا ہدف با آسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے گرین کیپس کو شکست دے دی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے جیت راول نے ناقابل شکست 36 جب کہ کین ولیم نے 61 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور اظہر علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 133 رنز پر ڈھیر ہو گئی جس کے جواب میں کیوی ٹیم بھی اپنی پہلی اننگز میں 200 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی جب کہ کھیل کے چوتھے روز دوسری اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 171 پر آؤٹ ہوگئی اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 105 رنز کا آسان ہدف دیا۔ دوسری اننگز میں بھی پاکستانی ٹاپ آرڈر بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی اور کوئی بھی کھلاڑی ففٹی اسکور نہ کر سکا۔ سہیل خان 40 رنز بنا کر پاکستان کی جانب سے نمایاں بلے باز رہے۔ نیوز لینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں ٹرینٹ بولٹ، ٹم ساؤتھی اور نیل ویگنر نے 3، 3 جب کہ گرینڈہوم نے ایک وکٹ حاصل کی۔ کولن گرینڈ ہوم اور جیت راول کو بہترین کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز سمیع اسلم اور اظہر علی نے کیا لیکن سمیع اسلم 7 رنز بنا کر گرینڈ ہوم کا شکار بن گئے جب کہ بابر اعظم 29 رنز بنا کر نیل ویگنر کا شکار بنے۔ تجربہ کار بلے باز یونس خان بھی صرف ایک رن بنا کر نیل ویگنر کا شکار بنے۔ کپتان مصباح الحق 13 رنز پر غیر ذمہ دارانہ شارٹ کھیلتے ہوئے کیچ آؤٹ ہوئے جب کہ اظہر علی کو 31 اور سرفراز احمد کو 2 رنز پر ٹرینٹ بولٹ نے کلین بولڈ کیا، محمد عامر بھی ٹرینٹ بولڈ کا شکار بنے۔ تیسرے روز کھیل ختم ہونے پر سہیل خان 22 اور اسد شفیق 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

تیسرے دن کا کھیل شروع ہوا تو میزبان ٹیم نے اپنی نامکمل اننگز 104 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی تو مجموعی اسکور میں صرف ایک رنز کے اضافے کے بعد ہینری نیکولس 30 رنز بنا کر سہیل خان کا شکار بن گئے جس کے بعد 109 کے مجموعی اسکور پر جیت راول بھی 55 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں گرینڈ ہوم 29، ٹیم ساؤتھی 22، نیل ویگنر 21 اور بی جے واٹلنگ نے 18 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے راحت علی نے 4 جب کہ محمد عامر اور سہیل خان نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل میزبان ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے مصباح الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی تو گرین کیپس کی جانب سے سمیع اسلم اور اظہرعلی نے اننگز کا آغاز کیا تو 31 کے مجموعی اسکور پر اظہر علی 15 رنز بنا کر کلین بولڈ ہوگئے اور پھر وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور پوری ٹیم 133 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے کپتان مصباح الحق 31 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، دیگر کھلاڑیوں میں سمیع اسلم نے 19 اور اسد شفیق نے 16 رنز بنائے۔ قومی ٹیم کے 4 بلے بازوں کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکا۔ سہیل خان نے 9، بابر اعظم اور سرفراز احمد نے 7، 7، یاسر شاہ نے 4، محمد عامر نے 3، یونس خان نے 2 اور راحت علی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کولن گرینڈ ہوم نے تباہ کن بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 پاکستانی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ کے حصے میں انفرادی طور پر 2، 2 وکٹیں آئیں۔

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کا پہلا روز بارش سے متاثر ہو گیا تھا جب کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے آج بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website