counter easy hit

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ، آسٹریلیا کی نیوزی لینڈ کو شکست

Christchurch Test

Christchurch Test

ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کرنے کے بعد آسٹریلیا کو آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل ہو گئی ہے
کرائسٹ چرچ (یس اُردو) کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ، کینگروز نے ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ مکمل کر کے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ۔
نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو کرائسٹ چرچ ٹیسٹ جیتنے کے لیے دو سو ایک رنز کا ہدف دیا ، میچ کے آخری دن مہمان ٹیم نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز ستر رنز ایک کھلاڑی آوٹ سے کیا ، عثمان خواجہ پینتالیس اور جو برنز پینسٹھ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ، کپتان سٹیو اسمتھ نے تریپن رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر کینگروز کو دوسرے ٹیسٹ میں سات وکٹ سے کامیابی دلا دی ۔
ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کرنے کے بعد آسٹریلیا کو آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل ہو گئی ہے