counter easy hit

چودھری نثار نے اپوزیشن کو لاجواب کردیا واک آئوٹ میں عافیت سمجھی

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اپوزیشن کی جانب سے اٹھائے جانے والے سوالات کا جواب دینے کے لئے میں آگئے، وہ پوری تیاری کر کے ایوان میں آئے تھے ،وہ مخالفین کو آڑے ہاتھوں لینے کیلئے کیل کانٹوں ‘‘سے لیس ہو کر آئے ،چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے درمیان احترام کا رشتہ ہے اگرچہ چوہدری نثار علی خان اپوزیشن کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کا جواب دینے کے لئے اپنے ہمراہ تمام ریکارڈ لے آئے تھے لیکن چیئرمین سینیٹ کی ’’فرمائش ‘‘ پر اپنی تقریر مختصر کر دی اور تقریباً پون گھنٹہ تک دہشت گردی کے خاتمہ میں وزارت داخلہ کے کردار پر روشنی ڈالی ،یہ بات قابل ذکر ہے چوہدری نثار نے بین السطور پیپلز پارٹی کے ان رہنمائوں کو آڑے ہاتھوں لیا لیکن ان لیڈروں نے ان کوجواب دینے سے گریز کیا اور ’’واک آئوٹ ‘‘ میں عافیت سمجھی، چوہدری اعتزاز احسن اٹھائے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ’’ جب اپوزیشن کے پاس کچھ کہنے کے لئے کچھ نہیں ہو تا وہ ایوان سے واک آئوٹ کر جاتی ہے‘‘ چودھری اعتزاز احسن نے ان پر ’’ بالواسطہ‘‘ طور پر فرقہ وارانہ و کالعدم تنظیموں سے واسطہ کی بات کی تو چودھری نثار علی خان نے ان کو آڑے ہاتھوں لیا چوہدری نثار علامہ احمد لدھیانوی کی پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے متعدد تصاویر لے کر آئے تھے لیکن وہ ایوان میں نہ دکھا سکے ،سینیٹ کا اجلاس ملتوی ہونے کے بعد چوہدری نثار علی خان نے اپنے چیمبر میں صحافیوں کے ساتھ ’’آن دی ریکارڈ اور آف دی ریکارڈ ‘‘ محفل سجائی انہوں نے علامہ احمد لدھیانوی کی آصف علی زرداری،مخدوم امین فہیم سید خورشید شاہ سمیت دیگر رہنمائوں کے ساتھ تصاویر صحافیوں کو دکھائیں۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیرصدارت طویل اجلاس کی وجہ سے سینیٹ نہ آسکے ،وہ منگل کو ایوان میں ہر قسم کی صورت حال کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہو کر آئے تھے لیکن اپوزیشن نے چوہدری نثار علی خان سے الجھنے کی کوشش نہ کی بلکہ جب میدان سجنے والا تھا چوہدری اعتزاز احسن اپوزیشن کے ارکان کو ایوان سے اٹھا کر لے گئے ، چوہدری نثار میلہ لوٹ لیا ،چوہدری اعتزاز احسن جو چوہدری نثار کی عدم موجودگی میں ان پر گرجتے برستے رہتے ہیں لیکن انہوں نے چوہدری نثار علی خان کو ’’کنفرنٹ‘‘ کرنے سے گریز کیا ، چوہدری نثار علی خان نے ایوان بالا میں اپنے زور خطابت سے اپنا موقف منوا لیا اور بڑی حد تک اپوزیشن کو ’’بیک فٹ‘‘ پر کھیلنے پر مجبور کر دیا چوہدری اعتزاز احسن نے درج ذیل شعر پڑھنے پر اکتفا کیا
اتنی نہ بڑھا پاکی داماں کی حکایت
دامن کو ذرا دیکھ بند قبا کو دیکھ
اس کے بعد ان میں چوہدری نثار علی خان کی جوابی غزل سننے کا یارا نہ تھا وہ ایوان سے اٹھ کر چلے گئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف آج سینٹ میں سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی 39رکنی اسلامی اتحاد کی کمان سنبھالنے کے معاملے پر پالیسی بیان دیں گے ۔ چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے اس بارے میں وزیر دفاع کو پوزیشن واضح کرنے کے بارے میں طلب کیا ہے چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے حکومت کو ہدایت کی ہے اسلام آباد اور پنجاب سے حالیہ لاپتہ افراد کی بازیابی کی کوششوں سے ایوان کو باقاعدگی سے آگاہ کیاجاتارہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website