counter easy hit

شہبازشریف سے چوہدری نثار کی ملاقات، ایک دوسرے سے گلے شکوے

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے چوہدری نثار نے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے سابق وزیر داخلہ کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Choudhary Nisar meets Shahbaz Sharif to embrace each otherماڈل ٹاؤن میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی چوہدری نثار سے ملاقات ہوئی جس میں موجودہ سیاسی صورت حال اور ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے چوہدری نثار کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے مابین گزشتہ کئی ماہ سے تلخ بیانات کا سلسلہ جاری ہے، چند روز قبل چوہدری نثار نے ایکسپریس نیوز کو انٹرویو میں کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) سے رشتہ اور ناطہ قائم رکھنا چاہتا ہوں لیکن پارٹی کو گھر کی لونڈی بنایا گیا تو شاید پارٹی سے بھی رشتہ نہ رہے۔