چترال کے دو علاقوں میں برفانی تودے آبادی پر آ گرے جس کے باعث 15افراد جاں بحق ، 10 زخمی ہوگئے ۔ دس مکانات اور ایک سیکورٹی چیک پوسٹ ملیا میٹ ہوگئی ۔

چترال کے دو علاقوں میں برفانی تودے آبادی پر گرنے سے ایک پوسٹ اور10 مکانات تباہ ہوگئے۔ برفانی تودے تلے دب کر 15 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 11 افراد کو بچالیا گیا ، برف میں دبے دو زخمیوں کو بھی نکال لیا گیا ہے۔
علاقے میں شدید برفباری سے راستے بند ہیں اورریسکیواہلکاروں کو امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے ۔








