counter easy hit

چینی صدر کے دورہ پاکستان میں 90 معاہدوں پر دستخط ہونگے

Xi Jinping

Xi Jinping

اسلام آباد (جیوڈیسک) چین کے صدر ژی جن پنگ کے دورہ پاکستان کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان پاک چین اقتصادی راہداری، گوادر ایئرپورٹ، ایٹمی توانائی، ٹیکنالوجی، توانائی اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں اربوں ڈالر کے 90 معاہدوں پر دستخط ہونگے۔

وہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے علاوہ کئی منصوبوں کا افتتاح بھی کرینگے۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ اور منصوبہ بندی کے حکام نے چینی صدرکے دورہ پاکستان کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

اس سلسلے میں گزشتہ روزوزارت خزانہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس بھی ہوا۔ دریں اثنا چینی صدرکے دورہ پر وسیع سیکیورٹی انتظامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج کی ٹرپل ون بریگیڈ چینی صدرکی سیکیورٹی کی ذمے دار ہو گی۔ ادھر چینی صدر کے دورہ کے سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لینے کیلیے چین کی 15 رکنی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔