counter easy hit

چینی صدر کی آمد، اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکورٹی ہائی الرٹ

Security High Alert

Security High Alert

اسلام آباد (جیوڈیسک) چینی صدر شی چن پنگ کی پاکستان آمد کے موقعے پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی نفری بڑھا دی گئی ہے اور چیکنگ پوانئٹس پر ایلیٹ فورس تعینات کر دی گئی ہے، راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

اسلام آباد کے چکلالہ ائیر بیس پر آمد کے بعد چینی صدر شی چن پنگ کی سیکیورٹی پاک فوج کی 111بریگیڈ کے حوالے کردی جائے گی۔ائیر پورٹ سے اسلام آباد شہر تک ساڑھے تین ہزار پولیس ، رینجرز اور ایف سی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

چینی صدر کی سیکیورٹی کے لئے وزارت داخلہ کا ائیر ونگ بھی فضائی نگرانی کی خدمات سر انجام دے گا ۔خصوصی مہمان کی سیکیورٹی کو وزارت داخلہ کے زیر انتظام قائم خصوصی آپریشنز روم سے مانیٹر بھی کیا جائے گا۔

چینی صدر کے روٹ پر واقعہ ہوٹلوں اور گیسٹ ہاوسز کو سیکیورٹی کے پیش نظر بند کیا جا رہا ہے۔